حریم شاہ کا مداحوں کو مفید مشورہ

image

کراچی: پاکستان کی معروف ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے ویڈیو پیغام میں اپنے مداحوں کو دھوکے بازوں سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا مشورہ دے دیا۔

انہوں نے انسٹاگرام پر کہا کہ مومن وہ ہے جو ایک سوراخ سے دو بار نہیں ڈسا جاتا، اگر کسی انسان کو لگے کہ کوئی اسے دھوکہ دے رہا ہے تو وہ وقت پر ہی اس سے دور ہو جائے۔

حریم شاہ کا کہنا تھا کہ اللہ تعالی نے انسان کی زندگی بہت خوبصورت بنائی ہے، ہر انسان کو چاہیے کہ وہ اپنی زندگی پرسکون انداز میں گزارے، اگر کوئی برائی کرے، دھوکہ دے تو اس سے کنارہ کشی اختیار کرلینی چاہیے۔

معروف ٹک ٹاکر نے دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میں اکیلی ہوں، مجھے کسی کی ضرورت نہیں، میں دھوکے بازوں پر لعنت بھیجتی ہوں، مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.