عامر یا شاہین، کون سا بولر زیادہ باصلاحیت ہے؟ سرفراز احمد نے بتا دیا

image

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے محمد عامر کو شاہین شاہ آفریدی سے زیادہ باصلاحیت بولر قرار دے دیا۔

معروف یوٹیوبر نادر علی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد عامر، شاہین شاہ آفریدی سے زیادہ ہنر مند اور باصلاحیت باولر ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ باولنگ ویری ایشن اور مہارت کے اعتبار سے محمد آصف پہلے نمبر پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر عامر ابھی کھیل رہا ہوتا تو میں اسے دوسرے نمبر پر اور شاہین کو تیسرے نمبر پر رکھتا۔

عامر کی ریٹائرمنٹ سے متعلق سوال پر سرفراز احمد نے کہا کہ میرے خیال میں انہیں انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنی چاہیے لیکن یہ ان کا فیصلہ ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان کے حوالے سے کیے گئے سوال پر کہا کہ بابراعظم کپتانی سیکھ رہے ہیں، ہر شخص میں بہتری کی گنجائش ہوتی ہے اور ہم سب غلطیاں کرکے ہی سیکھتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.