نیب تحقیقات میں بڑی پیشرفت، آڈٹ شروع

image

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے مفت آٹا اسکیم کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت سامنے آنے کے بعد آڈٹ شروع کر دیا۔

پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور محکمہ خوراک نے آڈیٹر جنرل آفس کو تمام ریکارڈ فراہم دے دیا۔ نیب کی جانب سے معاونت کی درخواست کے بعد محکمہ آڈیٹر جنرل پاکستان نے پنجاب میں تقسیم کیے جانے والے مفت آٹے کا آڈٹ شروع کر دیا۔

آڈٹ افسران نے فلورملز کو جاری کی جانے والی گندم، تیار کیے جانے والے آٹا تھیلوں، ارسال کیے جانے اور وصول ہونے والے تھیلوں کی تعداد سمیت تقسیم کیے جانے والے آٹا تھیلوں کا تقسیمی مرکز کی سطح پر آڈٹ شروع کر دیا۔

نیب تحقیقات کے دوران ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فلور ملز سے 10 روپے فی تھیلا جمع کرنے کا بھی انکشاف ہوا۔ فلورملز سے یہ رقم مفت آٹا تقسیم مراکز کے اخراجات کی ادائیگی کی مد میں حاصل کی گئی۔

نیب کی جانب سے مفت آٹا وصول کرنے والے افراد کی تصدیق کی جائے گی اور یہ بھی معلوم کیا جائے گا کہ انہیں مفت آٹے کے 3 تھیلے ملے یا نہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.