پاکستان میں روسی تیل کے آنے سے قیمتیں کم نہیں ہوں گی، وزیر مملکت برائے پٹرولیم

image

وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے  کہا ہے کہ  روسی تیل آنے سے ملک میں تیل کی قیمتیں کم نہیں ہوں گی۔

زوم پر پاکستان انرجی کانفرنس سے  خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ روسی تیل دو ہفتوں میں پاکستان پہنچے گا ۔

روسی تیل کے زیادہ کارگوز آئیں گے تو ہی ملک میں قیمت کم ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں جہاں بھی سستا تیل ملے گا ہم خریدیں گے، کوشش ہے پابندیوں سےبچیں اور توانائی کی ضروریات بھی پوری ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سمندر میں تیل و گیس کی تلاش پر دوبارہ کام شروع کررہے ہیں، ملک میں جلد ٹائٹ گیس کی پالیسی لائیں گے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.