نوجوان سرِ عام موٹر سائیکل پر لاش لے جارہا ہے یا پھر ؟ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر کی حقیقت سامنے آگئی

image

سوشل میڈیا پر آج کل روز کوئی نہ کوئی تصویر یا ویڈیو وائرل ہورہی ہوتی ہے، اور صارفین بھی بغیر اس کا پس منظر جانے دیکھی دکھائی چیزوں کے بارے میں قیاس آرائیاں کرنا شروع ہوجاتے ہیں۔

ایسا ہی کچھ مصر میں ہوا، جہاں ایک نوجوان کو لاش نما چیز موٹر سائیکل پر لے جاتے ہوئے دیکھ کسی نے تصویر لے کر سوشل میڈیا پر ڈال دی جس کے بعد وہ غلط انداز میں وائرل ہوگئی۔

لیکن اب سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی لاش کی تصویر کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، سوشل میڈیا پر موٹر سائیکل سوار کی تصویر سامنے آنے کے بعد اسے کئی اکاؤنٹس سے شیئر کیا گیا اور معلومات کی کمی کے باعث طرح طرح کی قیاس آرائیاں کی گئیں۔ کئی لوگوں نے تصویر میں کپڑے کے تھیلے سے نکلتے پیر کو دیکھ کر کہا کہ، موٹر سائیکل سوار لاش لے جارہا ہے اور اسے علم بھی نہیں کہ اس کا جرم بے نقاب ہوگیا ہے۔

اس تصویر کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ لاش کو اس طرح لے جاتا دیکھ کر حیران رہ گئے۔ تاہم اس غلطی کو ایک سرکاری ذرائع نے بعد میں حل کردیا۔

انھوں نے تنازع کو حل کرتے ہوئے کہا کہ، موٹر سائیکل سوار تیار شدہ کپڑوں کی دکانوں کے مالکان میں سے ایک ہے۔ یہ موٹر سائیکل سوار دکانوں میں کپڑوں کی نمائش کے لیے استعمال ہونے والا ایک پتلا لے کر جا رہا تھا۔ اس دوران تھیلے سے ماڈل کا پاؤں نکلا رہا اور کچھ لوگوں نے اسے انسانی پاؤں سمجھ لیا۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.