ملک کو کس طرح معاشی دلدل میں دھکیلا گیا؟ احسن اقبال نے بتا دیا

image

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے دور حکومت میں ریکارڈ قرضے لے کر پاکستان کو معاشی دلدل میں پھنسا دیا۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کے گزشتہ دور میں ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے تھا جو پی ٹی آئی دور میں 500 ارب روپے رہ گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے ہمارے پاس وسائل بہت کم ہیں اور اس وقت ملک کو موسمیاتی تبدیلیوں کے بدترین اثرات کا سامنا بھی کرنا پڑا جبکہ گزشتہ 4 سال میں ملکی معیشت کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: 

احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک پاکستان کے لیے گیم چینجر منصوبہ ہے جبکہ اے پی سی سی میں ترقیاتی بجٹ کی مد میں ساڑھے 9 سو ارب ہو گا، ڈیڑھ سو ارب روپے کے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت منصوبے شروع ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک کی خواتین اور نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے اور پاکستان کے پسماندہ ترین اضلاع کو دیگر اضلاع کے برابر لانا ہو گا۔ زرعی شعبے کی بہتری سے گرین انقلاب ہماری اولین ترجیح ہے اور توانائی کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے شمسی توانائی کے شعبے پر توجہ دینا ہو گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.