ماموں بھانجے ۔۔ کیا خوشحال خان اور احسن خان آپس میں رشتے دار ہیں؟ اداکار نے سچ بتا دیا

image

" خوشحال خان ایک زبردست اور باصلاحیت اداکار ہیں۔ ہاں میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ وہ ہمارے بچے جیسا ہے بلکل وہ چھوٹا بھائی ہے"

یہ کہنا ہے معروف اداکار احسن خان کا جنھوں نے حال میں ہی مومن ثاقب کے ٹی وی شو میں شرکت کی۔ اسی دوران احسن خان نے اپنے اور ابھرتے ہوئے اداکار خوشحال خان کے رشتے پر بھی بات کی۔

احسن خان کہتے ہیں کہ مداح سمجھتے ہیں کہ خوشحال خان میرے بھانجے ہیں یا پھر قریبی رشتے دار ہیں لیکن ایسا کچھ نہیں۔ دراصل ہماری ایک ساتھ ویڈیو وائرل ہوئی تھی اور پھر ایک ڈرامے میں خوشحال نے میرے بھتیجے کا کردار بھی کیا تھا جس کی وجہ سے مداحوں کو غلط فہمی ہوگئی۔

البتہ احسن خان کا کہنا تھا کہ خوشحال خان بہترین انسان اور اچھے اداکار ہیں اور انھیں چھوٹے بھائیوں کی طرح ہی عزیز ہیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.