حکومت گاڑیوں پر نئے ٹیکسز نہ لگائے،پاک سوزوکی کمپنی

image

پاک سوزوکی کمپنی کی جانب سے گاڑیوں پر نئے ٹیکسز نہ لگانے کا مطالبہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک سوزوکی موٹر کمپنی کی جانب سے وزیر اعظم شہبازشریف کو ایک خط لکھا گیا ہے جس میں کمپنی نے گاڑیوں پر نئے ٹیکسز نہ لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ پہلے ہی سے سوزوکی کار کمپنی نقصان میں چل رہی ہے، ملک کے معاشی حالات کی وجہ سے کمپنی پروڈکشن پلانٹ کئی دن بند رکھتی ہے ، کمپنی مکمل طور پر بند ہونے کے قریب پہنچ چکی ہے۔

نئے ٹیکس لگانے سے گاڑیاں بہت زیادہ مہنگی ہو جائیں گی۔حکومت سے  موجودہ ٹیکسز میں کمی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.