محمد رضوان نے ہارورڈ سکول میں اپنی استاد کو قرآن مجید کا تحفہ پیش کردیا

image

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلےباز محمد رضوان نے ہارورڈ بزنس اسکول کے ایگزیکٹو ایجوکیشن پروگرام کے آخری روز اپنی استاد کو قرآن مجید کا تحفہ پیش کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اپنی ٹیچر کو قرآن مجید کا تحفہ پیش کررہے ہیں۔

قبل ازیں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی ہارورڈ بزنس اسکول میں اپنی ہم جماعتوں کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، جس میں بابر کے ہمراہ کلاس میں سابق ہیوی ویٹ چیمپیئن فرانسس نگانو اور چیلسی فٹبال کلب کے کپتان سیزر ازپیلیکوٹا بھی انکے ہم جماعت ہیں۔

خیال رہے کہ بابراعظم اور محمد رضوان نےحال ہی میں ہارورڈ بزنس اسکول کے ایگزیکٹو ایجوکیشن پروگرام میں حصہ لیا، جس میں وہ بزنس آف انٹرٹینمنٹ، میڈیا اور اسپورٹس پر کورسز کررہے تھے۔

So proud of and for being invited to attend a 4 day course at the prestigious @HarvardHBS.

They invite a handful of celebrities all over the world and they are the first cricketers to be invited.

People like @KAKA, Oliver kahan, some @NBA players,… pic.twitter.com/AwA3dQ9JMH

— Dr Ahmad Rehan Khan (@AhmadRehanKhan) June 3, 2023


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.