دورہ عراق: بلاول بھٹو کی شیخ عبدالقادر جیلانی کے مزار پر آمد کی ویڈیو وائرل

image

بغداد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی شیخ عبدالقادر جیلانی کے مزار پر آمد، مزار کی نئی جالی کو خصوصی طور پر کھولا گیا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا شیخ عبدالقادر جیلانی کی درگاہ کے سجادہ نشین شیخ خالد عبدالقادر المنصور الجیلانی نے استقبال کیا، بلاول بھٹو نے شیخ عبدالقادر جیلانی کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور چادر بھی چڑھائی۔

وزیر خارجہ کو شیخ عبدالقادر جیلانی کی درگاہ کے سجادہ نشین شیخ خالد عبدالقادر المنصور الجیلانی مزار شریف کے مختلف حصوں کا دورہ کرایا۔

یاد رہے کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو دورہ عراق پر ہیں اورگزشتہ روز انہوں نے عراقی ہم منصب فواد حسین سے ملاقات کی تھی۔ملاقات میں دنوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے وفود کی سربراہی کی۔

بلاول بھٹو زرداری اور فواد حسین نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا جبکہ قریبی اور خوشگوار تعلقات پر بھی اتفاق کیا گیا۔

اس کے علاوہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے پاک عراق بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، پاکستان اور عراق کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان زراعت اور آبی وسائل کے شعبوں میں تعاون کے مواقع موجود ہیں، دفاعی پیداوار اور مواصلاتی رابطوں کو فروغ دینا بھی وقت کی اہم ضرورت ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.