ٹام کروز ’مشن امپوسیبل‘ کے ابوظبی میں ہونے والے پریمیئر میں شرکت کریں گے

image
ہالی وُڈ کے سپرسٹار ٹام کروز اپنی مشہور زمانہ فلم فرنچائز ’مشن امپوسیبل‘ کی نئی فلم ’مشن امپوسیبل ڈیڈ ریکیننگ پارٹ ون‘ کے ابو ظبی میں ہونے والے پریمیئر میں شرکت کریں گے۔

عرب نیوز کے مطابق یو اے ای فلم مشن امپوسیبل ڈیڈ ریکیننگ پارٹ ون کا مشرق وسطی کا پریمیئر منعقد کرنے کے لیے تیار ہے جہاں ابو ظبی کے ایمریٹس پیلس میں 26 جون کو فلم کا ریڈ کارپٹ ایونٹ منعقد کیا جائے گا۔

فلم کے پریمیئر میں ٹام کروز اور ہدایت کار کرسٹوفر میک کوئری شرکت کریں گے۔

اس فلم کے کچھ سین متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظبی کے لیوا صحرا اور ایئرپورٹ کے مڈ فیلڈ ٹرمینل میں شُوٹ کیے گئے ہیں۔

مشن امپوسیبل ڈیڈ ریکیننگ پارٹ ون کے ہدایت کار کرسٹوفر میک کوئری، ٹام کروز، کاسٹ اور عملے نے 2021 میں امارات میں دو ہفتے ابو ظبی فلم کمیشن اور مقامی پروڈکشن پارٹنرز کی معاونت کے ساتھ شوٹنگ کی۔

یہ دوسری مرتبہ ہو رہا ہے کہ پیراماؤنٹ پکچرز کی فرنچائز نے ابو ظبی میں فلم کی شوٹنگ کی ہے۔

اس سے قبل 2018 میں مِشن امپوسیبل فال آؤٹ کا ہالو جمپ سیکوئنس بھی ابو ظبی میں شوٹ ہوا تھا۔

کریٹیو میڈیا اتھارٹی کے ایکٹنگ ڈائریکٹر جنرل خلفان المضروئی کہتے ہیں کہ ’مشن امپوسیبل ڈیڈ ریکیننگ پارٹ ون کے پریمیئر کی میزبانی کرنا ابو ظبی کے لیے اعزاز کی بات ہے.

یہ اس بات کی بھی عکاسی کرتا ہے کہ امارات مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے خطے میں فلم اور ٹی وی کی شوٹنگ کے لیے بہترین جگہ ہے۔

خیال رہے کہ ایکشن اور تھرل سے بھرپور مشن امپوسیبل ڈیڈ ریکیننگ پارٹ ون رواں برس 12 جولائی کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.