نجم سیٹھی کا پاکستان کے ورلڈکپ میچز ‘نریندر مودی اسٹیڈیم’ میں کرانے پر انکار

image

گزشتہ ہفتے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی اور چیئرمین انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) گریک بارکلے کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، نجم سیٹھی نے ورلڈکپ 2023 سے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کردیا۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق نجم سیٹھی نے بھارت کے شہر احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچز سے متعلق اپنے تحفظات سامنے رکھ دیے۔ نجم سیٹھی نے آئی سی سی کو آگاہ کیا ہے کہ پاکستان ورلڈ کپ 2023 کے فائنل کے علاوہ احمد آباد میں نہیں کھیلنا چاہتا۔

پی سی بی کے ذرائع کے مطابق نجم سیٹھی نے آئی سی سی کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ورلڈکپ کے ناک آؤٹ میچز کے علاوہ نہیں چاہتا کہ بقیہ میچز احمد آباد میں شیڈول کیے جائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے نجم سیٹھی نے آئی سی سی سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کی طرف سے ورلڈکپ 2023 میں شرکت کرنے کی اجازت ملنے کی صورت میں پاکستان کے میچز چنئی، بنگلور اور کولکتہ میں شیڈول کیے جائیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں آئی سی سی چیئرمین گریک بارکلے اور نجم سیٹھی کے درمیان لاہور میں ملاقات ہوئی تھی۔ اس موقع پر آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) جیوف آلارڈائس بھی ملاقات میں شامل تھے۔

یہ بھی ذہن میں رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی میڈیا نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ ورلڈکپ میں ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے کیلئے احمد آباد میں موجود بھارت کے سب سے بڑے اسٹیڈیم ‘نریندرا مودی کرکٹ اسٹیڈیم’ کا انتخاب کیا گیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.