کس ملک کے شوہر اپنی بیویوں سے بہت پٹتے ہیں؟ تشدد کی وجہ جان کر آپ کو بہت حیرانی ہوگی

image

شوہروں کو اکثر یار دوست طنز میں بیوی سے مار کھانے اور جورو کا غلام جیسے طعنے دیتے ہیں لیکن دنیا میں ایک ملک ایسا بھی ہے جہاں سچ مچ شوہروں ہر تشدد معمول کی بات ہے۔

مصر میں الاقصر اسٹڈیز سینٹر کی جانب سے کی گئی تحقیق کے مطابق 50 فیصد سے زیادہ مصری بیویاں اپنے شوہروں پر تشدد کرتی ہیں۔

ریسرچ کے مطابق شوہروں پر تشدد کی یہ شرح کم ہونے کے بجائے بڑھتی جارہی ہے۔ اوسطاً 56.6 فیصد شوہر، بیویوں کے تشدد کا شکار ہوتے ہیں۔

پسماندہ ممالک میں عام طور پر پڑھی لکھی خواتین کو مغرور اور بدتمیز سمجھا جاتا یے لیکن یہ جان کر لوگ حیران رہ جائیں گے کہ شوہروں پر تشدد کرنے والی بیویوں میں 87 فیصد عورتیں ان پڑھ ہوتی ہیں۔

ان میں سے کچھ عورتیں خطرناک اشیاء کو بھی شوہر کے خلاف استعمال کرتی ہیں اور انھیں اس بات پر کوئی احساس شرمندگی نہیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.