کرکٹ ٹیم کے کپتان کی تبدیلی سے متعلق پی سی بی کا اہم فیصلہ

image

لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہونے والا پی سی بی کا کنیکشن کیمپ اختتام پذیر ہوگیا جو کہ مختلف سیشنز پر مشتمل تھا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کنیکشن کیمپ میں کھلاڑیوں کو اپنے کپتانوں کو سپورٹ کرنے اور متحد ہوکر کھیلنےکا پیغام دیا گیا اور کہا گیا کہ کپتان کوئی بھی ہوکسی بھی فارمیٹ کا ہو تمام کھلاڑی سپورٹ کریں، کامیابی اسی صورت میں ممکن ہوگی جب تمام کھلاڑی ایک ٹیم ہوکر کھیلیں گے۔

ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کو بتایا گیا کہ آپ سب کھلاڑی تینوں فارمیٹ لمبا کھیل سکتے ہیں، آپ نے ہی اتحاد قائم کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق کنیکشن کیمپ میں کپتانوں کی تبدیلی نہ کرنے کا بھی عندیہ سامنے آیا، پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کو پیغام دیا گیا کہ کسی کھلاڑی کو ڈراپ ہونے اور کپتانی سے ہٹانےکا خوف نہیں ہونا چاہیے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی اتحاد کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی دو رکنی کمیٹی بنائےگا جس کا منیجمنٹ سے تعلق نہیں ہوگا،کھلاڑی اپنے مسائل کمیٹی کو بتائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ کیمپ میں کھلاڑیوں نے انٹرنیشنل، ڈومیسٹک کرکٹ ڈیپارٹمنٹ پر تحفظات کا اظہارکیا۔کھلاڑیوں نے تحفظات ظاہر کیےکہ انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے درمیان رابطے کا فقدان ہے، ڈومیسٹک کرکٹ کے شعبےکا بھی کھلاڑیوں کے ساتھ رابطہ کم ہے۔

کیمپ میں کھلاڑیوں کی کوچز سے علیحدہ ملاقات بھی ہوئی، کھلاڑیوں نے کوچز سے ورک لوڈ منیجمنٹ اور سلیکشن کی واضع پالیسی پر گفتگو کی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.