ایک سال میں پاکستانیوں نے کتنے کروڑ ڈالر موبائل فونز پر خرچ کردیے؟ حقائق سامنے آگئے

image

ادارہ شماریات کی تازہ رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں موبائل فونز کی درآمد میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اگست 2024 میں موبائل فون کی درآمدات میں پچھلے سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 29 فیصد کی نمایاں گراوٹ آئی ہے۔ تاہم، جولائی 2024 کے مقابلے میں اگست 2024 میں درآمدات میں 23 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اگست 2024 میں پاکستانی صارفین نے موبائل فون کی درآمدات پر 7 کروڑ 94 لاکھ ڈالر خرچ کیے، جو کہ جولائی 2024 میں خرچ کیے گئے 6 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

مزید برآں، رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ کے دوران کل 14 کروڑ 38 لاکھ ڈالر مالیت کے موبائل فونز درآمد کیے گئے، جو کہ پچھلے مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 20 فیصد کم ہیں۔ پچھلے مالی سال کے پہلے دو ماہ میں 17 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کے موبائل فونز درآمد کیے گئے تھے، جب کہ پورے سال کے دوران ایک ارب 89 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی موبائل درآمدات ریکارڈ کی گئیں۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
سائنس اور ٹیکنالوجی
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.