ڈیفنس سے گرفتار جنسی درندے کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کردیا گیا، تفتیشی افسر کی استدعا پر عدالت نے ملزم کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
قیوم آباد میں کم عمر بچیوں سے زیادتی کے الزام میں گرفتار ملزم شبیر تنولی کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے ڈیفنس تھانہ کے تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم کے خلاف درج مقدمات کی تعداد 7 ہوچکی ہے، ملزم سے تفتیش کے لیے مزید وقت درکار ہے، وڈیوز کی مدد سے متاثرہ بچوں کی شناخت کی جارہی ہے۔
عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع کردی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پیشرفت ریورٹ بھی طلب کرلی۔ پولیس نے زیادتی کا شکار بچیوں کو بھی عدالت میں پیش کیا۔ متاثرہ بچیوں نے ملزم کو احاطہ عدالت میں تھپڑ مارے۔
پولیس کے مطابق ملزم کو اہل علاقہ کی شکایت پر گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم 2016 سے بچوں سے زیادتی کرکے ویڈیوز بناتا تھا۔ ملزم کے خلاف تھانہ ڈیفنس میں مقدمات درج ہیں۔