پاکستان نے جنوبی افریقا کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی: ’ٹی ٹوئنٹی کے بادشاہ بیٹر اب بھی بابر اعظم ہیں‘

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے فائنل میچ میں پاکستان نےفائنل میچ چار وکٹوں سے جیت کر سیریز 1_2 سے جیت لی۔ پاکستان نے 140 رنز کا ہدف چھوکٹوں کے نقصان پر اس وقتحاصل کر لیا جب ابھی آخری اوور باقی تھا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے فائنل میچ میں پاکستان نےفائنل میچ چار وکٹوں سے جیت کر سیریز 1_2 سے جیت لی۔

پاکستان نے 140 رنز کا ہدف چھوکٹوں کے نقصان پر اس وقتحاصل کر لیا جب ابھی آخری اوور باقی تھا۔

ٹاپ آرڈر بیٹر بابر اعظم نے 47 گیندوں پر شاندار بیٹنگکرتے ہوئے 68 رنز بنائے جس نے ہدف حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 139 رنز نو کھلاڑیوں کے نقصان پر بنائے تھے۔

یاد رہے کہ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان کی بیٹنگ کا احوال

پاکستان کو جنوبی افریقہ کی جانب سے 140 رنز کا ہدف ملا تو پاکستانی بلے بازصائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان نے بطور اوپنر کھیل کا آغاز کیا۔

گرین شرٹس کی پہلی وکٹ دوسرے اوور کے اختتام پر گری جب صائم ایوب چھ گیندیں کھیل کر بنا کوئی رن بنائے کوربن بوش کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

پاکستان کی دوسری وکٹ چھٹے اوور کے اختتام پر گری جب فریرا نے پاکستانی بلے باز صاحبزادہ فرحان کو آؤٹ کر دیا۔ صاحبزادہ فرحان نے 18 گیندیں کھیلتے ہوئے19 رنز بنائے تھے۔

پاکستانی کھلاڑی بابر اعظم نے بارہویں اوور کے اختتام پر ناٹ آوٹ رہتے ہوئے مسلسل تین چوکے لگا کراپنی نصف سینچری کو پار کر کے 51 رنز بنا لیے تھے جبکہ اس مقام پر پاکستان کا سکور 89 ہو چکا تھا۔

پاکستان کی تیسری وکٹ 16ویں اوور میں گری جب سلمان آغا آوٹ ہو گئے انھوں نے 33 رنز بنائے تھے۔

اور پھرتو جیسےپے درپے پاکستانی کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ 17ویں اوور میں بابر اعظم آؤٹ ہو کر پویلین لوٹے تاہم اننگ کے دوران 47 گیندوں میں انھوں نے 68 رنز بنائے تھے۔ 18ویں اوور میں پاکستان کی پانچویں وکٹ گری اور حسن نواز نے پانچ رنز بنا کر پویلین کی راہ لی۔

انیسویں اوور کا آغاز بھی پاکستان کی وکٹوں کی بھاری رہا جب سائم لین نے محمد نواز کو صفر پر ہی آؤٹ کر دیا۔

تاہم پاکستان نے 140 رنز کا مطلوبہ ہدف 19ویں اوور کی آخری گیند پر حاصل کر کے ٹرافی اپنے نام کر لی۔

کھیل کے آغاز پر پاکستانی کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی کی شاندار بولنگ کے باعث جنوبی افریقہ کے دو کھلاڑی پہلے ہی اوور میں پویلین لوٹ گئے۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم سے ریزا ہنڈریکس 34 اور کوربن بوش 30 رنز بنا کر نمایاں رہے، کپتان ڈنووان فریرا 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

وقفے وقفے گرنے والی وکٹوں کی وجہ سے مہمان ٹیم بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز ہی بنا سکی۔

پاکستانی ٹیم کی جانب سے صاخبزادہ فرحان نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ عثمان طارق اور فہیم اشرف نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

محمد نواز اور سلمان مرزا کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

سنیچر کے روز کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے میچ سے قبل دو تبدیلیاں کی تھیں جن میںنسیم شاہ اور ابرار کی جگہ آج کے میچ میں شاہین شاہ آفریدی اور عثمان طارق کو شامل کیا گیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جمعے کے روز پاکستان نے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں جنوبی افریقہ کو نو وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی تھی۔

’بابر اعظم آج اپنی پرانی فارم میں واپس آگئے‘

پاکستانی بلے باز بابر اعظم نے جوں ہی نصف سینچری بنائی ساتھ ہی سوشل میڈیا پر ان کا نام ٹریمنڈ کرنے لگا اور ٹی 20 میچ میں شاندار سکور کرنے پر شائقین نے خوب داد سے نوازا۔

کئی کرکٹ فینز نے اس بات کا اظہار کیا کہ بابر اعظم آج اپنی پرانی فارم میں واپس آگئے ہیں۔

جاوید اقبال نامی ایکس صارف جاوید اقبال نے لکھا کہ ’ٹی 20 انٹرنیشنل میں بابر اعظم نے 14 مئی 2024 کے بعد آج 50 سکور کیا ہے، اس دوران 13 اننگز بغیر 50 کے کھیلیں.‘

سپورٹس کور کرنے والے صحافی ارفع فیروز نے لکھا کہ ’بابر اعظم نے سلیکشن کمیٹی اور ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کو غلط ثابت کر دیا ہے اور اپنے مخالفین کو دکھا دیا ہے کہ پاکستان میں ٹی ٹوئنٹی کے بادشاہ بیٹر اب بھی بابر اعظم ہی ہیں!‘

گلزار احمد نامی صارف نے لکھا کہ ’جب بابر نے بیٹ ہوا میں بلند کیا تو سٹیڈیم میں موجود ہزاروںتماشائیوں نے یک زبان ہوکر ’بابر، بابر‘ کے نعرے لگائے۔ وہ منظر صرف کرکٹ نہیں، ایک قوم کے جذبات کی ترجمانی تھی۔

واقعی! بابر اعظم اب صرف ایک کھلاڑی نہیں رہے بلکہ وہ پاکستان کرکٹ کا احساس، فخر اور محبت بن چکے ہیں۔‘

’ویلڈن گرین شرٹس‘

چئیرمین پی سی بی محسن نقوینے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ ’ویلڈن گرین شرٹس۔‘

محسن نقوی نےکہا کہ کھلاڑیوں نےآخری و تیسرے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے فتح حاصل کی۔ انھوں نے بابر اعظم کی بیٹنگ اور شاہین شاہ آفریدی کی باولنگک وجیت میں اہم کردار قرار دیا اور کپتان سلمان آغا۔ ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سمیت تمام کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف کو مبارکباد پیش کی۔


News Source

مزید خبریں

BBC

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US