سندھ طاس معاہدہ: ثالثی عدالت کے فیصلے پر پاکستان کا ردعمل سامنے آگیا

image

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے سندھ طاس معاہدہ کی دفعات کے تحت بھارت کے خلاف پاکستان کی جانب سے شروع کردہ ثالثی کے تناظر میں ثالثی عدالت کے حالیہ فیصلے کا نوٹس لیا ہے جس میں عدالت کے 8اگست 2025کے ایوارڈ آن ایشوز آف جنرل انٹرپریٹیشن آف دی انڈس واٹر ٹریٹی کے ثالثی کے بعض پہلوئوں پر مفید وضاحت پیش کی گئی ہے۔

بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے اس فیصلے کے متوازی طور پر جاری کردہ پروسیجرل آرڈر کا بھی نوٹس لیا ہے جو اس بات کی توثیق کرتا ہے کہ عدالت مرحلہ وار ان کارروائیوں کو جاری رکھے گی اور سندھ طاس معاہدہ کے آرٹیکل IX اور اس کے ساتھ ضمنی دستاویز ایف کے تحت غیر جانبدار ماہر کے سامنے ہونے والی کارروائی کو مدنظر رکھے گی۔

ترجمان نے کہا کہ غیر جانبدار ماہرین کی کارروائی بھارت کی درخواست پر شروع کی گئی تھی جس کا اگلا مرحلہ ویانا میں شیڈول کے تحت 17 سے21 نومبر تک ہونا ہے تاہم بھارت نے اپنی شرکت روکنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان نے نیک نیتی کے ساتھ غیر جانبدار ماہرین کی کارروائی میں مکمل طور پر شرکت جاری رکھی ہوئی ہے۔ اس حوالے سے نیوٹرل ایکسپرٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ بھارت کی عدم شرکت آگے بڑھنے والی کارروائی میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US