خودکش بمبار اسلام آباد کچہری تک کیسے پہنچا؟ پتہ چل گیا، سہولت کار گرفتار

image

پولیس نے اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش حملے کے کیس میں اہم پیش رفت کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حملہ آور کو کچہری تک پہنچانے والا شخص گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ حملہ آور گولڑہ موڑ سے جی-الیون کچہری تک موٹرسائیکل پر آیا، اور یہ موٹرسائیکل ایک آن لائن بائیک سروس کا رائیڈر تھا، جس نے 200 روپے کے عوض حملہ آور کو منزل تک پہنچایا۔

سیف سٹی کیمروں کے ذریعے پولیس یہ بھی معلوم کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ حملہ آور گولڑہ تک کیسے پہنچا۔

یاد رہے کہ اس حملے میں 12 افراد شہید اور 27 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں انسداد دہشت گردی ایکٹ اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر حکام کو دیں تاکہ مزید حادثات سے بچا جا سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US