پنجاب میں اینٹی رائٹ ایکٹ میں ترمیم کی حتمی منظوری

image

پنجاب حکومت نے اینٹی رائٹ ایکٹ میں اہم نئی ترمیم کی حتمی منظوری دے دی ہے۔

ترمیم کے مطابق پولیس اہلکار پر حملہ یا مزاحمت کرنے والوں کو اب 7 سال تک قید کی سزا دی جا سکے گی۔ ترمیمی بل کے تحت اگر کوئی شخص اجتماع یا احتجاج کے دوران پولیس اہلکار پر حملہ کرتا ہے تو اسے 5 لاکھ روپے تک جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ایک سال کی اضافی قید دی جا سکے گی۔

حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ اس ترمیم کا مقصد ریاستی اداروں پر حملوں کی روک تھام اور عوامی نظم و نسق کو برقرار رکھنا ہے۔

اپوزیشن جماعتوں نے اس ترمیم پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے، جبکہ محکمہ داخلہ پنجاب نے واضح کیا ہے کہ نئے قانون کا اطلاق تمام شہریوں پر یکساں ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US