پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران سالانہ بنیاد پراضافہ ریکارڈکیاگیا۔چین کو برآمدات میں 0.59فیصد اور چین سے درآمدات میں25فیصد کا اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کو برآمدات سے ملک کو 562.39 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 0.59فیصدزیادہ ہے گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں چین کوبرآمدات سے ملک کو559.07ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا۔
ستمبر میں چین کو پاکستان کی برآمدات کا حجم 207.92ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جواگست میں 154.82ملین ڈالراورگزشتہ سال ستمبرمیں 235.64 ملین ڈالرتھا مالی سال 2025میں چین کوپاکستان کی مجموعی برآمدات کا حجم 2.477ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
اعداد وشمار کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں چین سے درآمدات پر4.861ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 25 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں چین سے درآمدات پر3.891ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔
ستمبر میں چین سے 1.661ارب ڈالرکی درآمدات ریکارڈ کی گئی جو اگست میں 1.504ارب ڈالر اورگزشتہ سال ستمبر میں 1.258 ارب ڈالر تھیں، مالی سال 2025 میں چین سے درآمدات پر مجموعی طور پر16.31 ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔