زیرگردش کرنسی میں ہفتہ واربنیاد پر کمی، بینک کھاتوں میں اضافہ ریکارڈ

image

زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ وار بنیاد پر کمی جبکہ زر وسیع اور بینکوں کے کھاتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق 31 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں زیرگردش کرنسی کاحجم 10685ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 0.6فیصد کم ہے۔

پیوستہ ہفتے کے اختتام پر زیر گردش کرنسی کاحجم 10748 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔جاری مالی سال کے آغاز سے اب تک زیرگردش کرنسی میں مجموعی طور پر 0.5 فیصد اضافہ ہوا۔

اعداد وشمارکے مطابق31 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں زروسیع کاحجم 40392ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 2.1فیصدزیادہ ہے، پیوستہ ہفتے کے اختتام پرایم ٹوکاحجم 39577ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔

مالی سال کے آغاز سے اب تک ایم ٹو میں مجموعی طورپرایک فیصدکمی ہوئی ، 31اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں بینکوں کے کھاتوں کاحجم 29662ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتے کے مقابلے میں 3.1فیصدزیادہ ہے،پیوستہ ہفتے کے اختتام پربینکوں کے کھاتوں کاحجم 28780ارب روپے ریکارڈکیاگیاتھا۔جاری مالی سال کے آغازسے لے کر اب تک بینکوں کے کھاتوں میں مجموعی طورپر1.5فیصدکی کمی ہوئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US