حکومت نے ٹریژری بلوں کی نیلامی سے 492.9 ارب روپے حاصل کرلیے۔
اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق نیلامی سے مجموعی طور پر 550 ارب روپے حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا، نیلامی کیلیے مجموعی طور پر 1621.7 ارب روپے کی بولیاں موصول ہوئی تھیں۔
ایک ماہ کی مدت کے بلوں پر منافع کی شرح میں 1.2 بیسس پوائنٹس اور تین ماہ مدت کے بلوں پر منافع کی شرح میں 0.6 بیسس پوائنٹس کی کمی ہوئی، اس کے برعکس چھ ماہ مدت کے بلوں پر منافع کی شرح میں گزشتہ نیلامی کے مقابلہ میں 0.1 بیسس پوائنٹس اضافہ ہوا۔