مدینہ منورہ نے پائیدار ترقی کا شنگھائی گلوبل ایوارڈ جیت لیا

image

سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ نے اپنے تیسرے ایڈیشن میں شنگھائی گلوبل ایوارڈ برائے پائیدار ترقی جیت لیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس ایوارڈ نے مدینہ منورہ میں شہری اختراع، پائیداری اور معیار زندگی کو بہتر بنانے میں قیادت کے اپنے عالمی ریکارڈ میں ایک اور کامیابی کی نشاندہی کی ہے۔

یہ ایوارڈ شہری ترقی کے لیے مدینہ منورہ کے ایک متوازن قومی ماڈل کو اپنانے کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ ایسا قومی ماڈل ہے جو لوگوں کو ترقی کے مرکز میں رکھتا ہے اور یہ ڈیجیٹل تبدیلی، ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کے فروغ پر مبنی ہے۔

یہ ایوارڈ جدید شہری ماڈلز کو اپنانے میں مدینہ منورہ کے سفر کا بتا رہا ہے جو لوگوں اور جگہ کے درمیان انضمام کو فروغ دیتا ہے اور ڈیٹا، اسمارٹ پلاننگ، ماحولیاتی پائیداری اور معیار زندگی پر مبنی ایک مربوط شہری نظام کی تعمیر میں اس کی کوششوں کو مجسم کرتا ہے۔

شنگھائی پرائز سب سے باوقار عالمی ایوارڈز میں سے ایک ہے جو پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں سرکردہ شہروں کو تسلیم کرتا ہے۔

اس کے تیسرے ایڈیشن میں 33 ممالک کے 58 شہروں نے شرکت کی اور نتائج کا اعلان بوگوٹا کولمبیا میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US