صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے 27 ویں آئینی ترمیمی بل پر دستخط کردیے ہیں، جس کے بعد یہ بل باقاعدہ آئین کا حصہ بن گیا ہے۔
ترمیمی بل پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد صدرِ مملکت کو بھجوایا گیا تھا۔ صدر کے دستخط کے ساتھ ہی بل اب قانون بن گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق 27 ویں آئینی ترمیم میں وفاق اور صوبوں کے درمیان اختیارات کی تقسیم، الیکشن کمیشن کی تشکیل اور دیگر آئینی امور سے متعلق اہم ترامیم شامل ہیں۔
سیاسی و آئینی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس ترمیم سے نظامِ حکومت میں استحکام اور اداروں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ ملے گا۔
پارلیمانی رہنماؤں نے صدر کے اقدام کو آئینی تسلسل کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔