چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق اہم معاملے پر کل بروز جمعہ فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ کے تمام ججز شرکت کریں گے اور ترمیم سے متعلق آئینی و قانونی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ فل کورٹ اجلاس میں ترمیم کے ممکنہ اثرات، وفاق اور صوبوں کے اختیارات سے متعلق نکات پر بھی غور متوقع ہے۔
عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی آئینی بالادستی اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کے پیش نظر ججز کی رائے لینا چاہتے ہیں۔ اجلاس کے بعد سپریم کورٹ کی جانب سے باضابطہ اعلامیہ جاری کیے جانے کا امکان ہے۔