گریڈ 1 سے گریڈ 16 کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافے کا منصوبہ


وفاقی بجٹ میں حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 سے 30 فیصد اضافے کا امکان ہے۔

موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق حکومت کا منصوبہ ہے کہ سرکاری ملازمین کی گریڈ ایک سے گریڈ 16 تک تنخواہوں میں 30فیصد اور گریڈ 17 سے گریڈ 22 تک افسران کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کیا جائے، ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن بڑھانے کا بھی منصوبہ ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ایڈہاک الاؤنس کی مد میں 30 فیصد تک جب کہ پنشن میں 20 فیصد سمیت میڈیکل اور کنوینس الاؤنسز میں اضافے کا امکان ہے۔

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم لیوی میں بھی اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو کہ ممکنہ طور پر 50 سے بڑھا کر 55 یا 60 روپے فی لیٹر کرنے کا امکان ہے۔


متعلقہ خبریں