رتوڈیرو میں غیر قانونی سمیں فروخت کرنے والی فرنچائز پر چھاپہ ، 25 فعال سمز برآمد

PTA
PTA

اسلام آباد۔14فروری (اے پی پی):پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے زونل آفس سکھر نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل کے تعاون سے ضلع لاڑکانہ کے علاقے رتوڈیرو میں غیر قانونی سمیں فروخت کرنے والی ایک فرنچائز پر چھاپہ مار کر 25 فعال سمز برآمد کرلیں۔

ایف آئی اے نے فرنچائز کے مالک اور ایک دکاندار کو گرفتار کر لیا۔ پی ٹی اے کی جانب سے کی جانے والی کارروائی ملٹی فنگر بائیومیٹرک تصدیقی نظام (ایم بی وی ایس) کی خلاف ورزی کی روک تھام کیلئے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔پی ٹی اے کے مطابق ان اقدامات کا مقصد سم کارڈز کے غیر قانونی اجراء کی روک تھام یقینی بنانا ہے۔