ننکانہ صاحب میں اسٹیٹ لینڈ کو واگزار کروانے کے لیے گرینڈ آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں،ڈپٹی کمشنر

State land

ننکانہ صاحب۔ 17 فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد نے کہا ہے کہ ضلع ننکانہ صاحب میں اسٹیٹ لینڈ کو واگزار کروانے کے لیے گرینڈ آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد کی خصوصی ہدایت پر اسٹیٹ لینڈ کو واگزار کروانے کے اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صاحب اللہ توکل وٹو کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایکسیین ایریگشن ، محکمہ جنگلات کے افسران سمیت ریونیو افسران بھی شریک تھے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں بتایا کہ ضلع بھر سے سرکاری زمین کو قبضہ گروپوں سے واگزار کروانے کے لیے تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کی زیرنگرانی کمیٹیاں تشکیل دی جا چکی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسٹیٹ لینڈ کو واگزار کروانے کے لیے جلد ہی گرینڈ آپریشن کا آغاز کیا جائے گا اور قبضہ گروپوں سے سرکاری زمین کا چپہ چپہ واگزار کروائیں گے