برازیل ، بس حادثہ میں 7 افراد ہلاک

bus accident
bus accident

ریو ڈی جنیرو۔18اپریل (اے پی پی):برازیل میں بس حادثے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے ۔ شنہوا کے مطابق مقامی ملٹری ہائی وے پولیس نے بتایا کہ جنوب مشرقی برازیل کی ریاست میناس گیریس میں مسافر بس کے حادثے کے نتیجے میں7افراد ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہو گئے ہیں ۔

حادثہ ریجنل ہائی وے پر ساؤ جواؤ ایوینجلیسٹا اور ساؤ پیڈرو ڈو سوکوئی کے درمیان پیش آیا۔یہ بس 24 مسافروں کو لے کر جارہے تھی ۔مقامی میڈیا کے مطابق زخمیوں میں سے کسی کی بھی حالت نازک نہیں ہے۔