وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

اسلام آباد۔18اپریل (اے پی پی):وزیر خارجہ محمداسحاق ڈار سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی۔

امریکی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سفیر ڈونلڈ بلوم نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی جس میں خطے کے حالیہ واقعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بیان کے مطابق سفیر ڈونلڈ بلوم نے وزیر خارجہ کو پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ مل کر کام کرنے کے امریکہ کے عزم سے آگاہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کی خوشحالی اور سلامتی امریکہ کی اولین ترجیح ہے۔