سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے پارلیمنٹ میں شورشرابا کر کے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تشخص مسخ کرنے کی کوشش کی ،سینیٹر شیری رحمان

سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے پارلیمنٹ میں شورشرابا کر کے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تشخص مسخ کرنے کی کوشش کی ،سینیٹر شیری رحمان

اسلام آباد۔18اپریل (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے پارلیمنٹ میں شورشرابا کرکے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تشخص مسخ کرنے کی کوشش کی۔

جمعرات کو پاکستان پیپلز پارٹی کے میڈیا سیل سے جاری کردہ بیان کے مطابق سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے آج پارلیمنٹ میں شورشرابہ کرکے ثابت کردیا کہ انتشار ان کا منشور ہے، دنیا بھر کے سفارت کاروں کے سامنے سنی اتحاد کونسل نے پارلیمان کو تماشہ بنانے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ہلڑبازی کی شرمناک حرکت پر سنی اتحاد کونسل پاکستان کے عوام سے معافی مانگے۔ سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ایک جانب صدر زرداری پارلیمنٹ میں مفاہمت کا پیغام دے رہے تھے اور دوسری جانب سنی اتحاد کونسل نفرت اور تقسیم کا پرچار کررہی تھی۔