سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافہ

Gold rates
Gold rates

جدہ۔20اپریل (اے پی پی):سعودی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔عاجل ویب کے مطابق24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 287.34 ریال، 22 قیراط ایک گرام 263.06 اور18 قیراط 215.39 ریال رہی جبکہ 21قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 250.94 ریال ریکارڈ کیے گئے۔

گولڈ مارکیٹ میں 21 قیراط آٹھ قیراط کی گنی 2,408.65، 22 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,523.34 جبکہ 24 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2,752.74 ریال میں فروخت کی جاتی رہی جبکہ ایک کلو گرام سونا 288,750 ریال میں دستیاب رہا۔