وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں کسٹمز حکام کی گاڑی پر حملے کی مذمت

Prime Minister Muhammad Shahbaz Sharif
Prime Minister Muhammad Shahbaz Sharif

اسلام آباد۔20اپریل (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں کسٹمز حکام کی گاڑی پر حملے کی شدید مذمت کی اور واقعہ میں شہید ہونے والے کسٹمز اہلکاروں کی مغفرت اور ان کے اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ وزیراعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کی ذمہ داری اب حکومت کی ہے۔

وزیراعظم نے چیئر مین فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو واقعہ میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے خاندانوں کے لئے شہدا پیکج تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران وطن پر اپنی جان نچھاور کرنے والے شہدا اپنے رب کے ہاں زندہ ہیں، دہشتگردی اور سمگلنگ کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں حکومت کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔