راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری، 5ملزمان گرفتار

Three persons arrested
Three persons arrested

راولپنڈی۔20اپریل (اے پی پی):راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کت دوران 5 ملزمان گرفتار کر کے ساڑھے5کلو سے زائد چرس برآمد کر لی ، ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق صدر واہ پولیس نے ملزم فہیم سے ایک کلو 600 گرام چرس،

ملزم ثمر دین سے ایک کلو 500 گرام چرس ، پیرودھائی پولیس نے ملزم شہاب سے ایک کلو 300 گرام چرس، واہ کینٹ پولیس نے ملزم شاہد سے 600 گرام چرس اور صدر بیرونی پولیس نے ملزم وحید سے 560 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ،

ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ، ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔