Home | News | Finance | Dictionaries | Mobiles | Cricket | Games | Classifieds | Forum | Career Counseling | Recipes | Articles | Poetries | Islam 
 

Webmaster Tools

• Domain Registration
• Web Hosting
• Web Designing

• Jobs / Biz Partners
• Feedback
• About Hamariweb
• Contact Us
• Advertising
 
 
 
 
 
 
Add to Favorite
انٹرٹینمنٹ
وحید مراد کی 25 ویں برسی منائی گئی


پاکستان فلم انڈسٹری میں چاکلیٹ ہیرو کا خطاب پانے والے اداکار وحید مراد کی 25 ویں برسی اتوار کو منائی گئی۔ وحید مراد 2 اکتوبر 1938ء کو کراچی میں پیدا ہوئے اور 23 نومبر 1983ء کو ہزاروں مداخوں کو روتا چھوڑ کر دار فانی سے رخصت ہوگئے تھے۔ وحید مراد کی موت سے پاکستان فلم انڈسٹری میں پیدا ہونے والا خلا ابھی تک پر نہیں ہو سکا اور پاکستان فلم انڈسٹری کو وحید مراد کے بعد ابھی تک رومانوی ہیرو نہ مل سکا۔ وحید مراد نے اپنے فلمی کیریئر کے دوران 123 فیچر فلموں میں کام کیا اور اپنی لازوال اداکاری کے باعث 32 مختلف ایوارڈ حاصل کئے۔ وحید مراد نے فلمی دنیا میں قدم بطور پروڈیوسر رکھا اور پہلی فلم '' انسان بدلتا ہے'' بتائی۔ ریڈیو پاکستان کو دیئے جانے والے ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا تھا کہ '' میں نے متعدد فلمیں خود لکھیں اور پروڈیوس کیں' بطور اداکار انہوں نے فلم دامن میں معروف ہیروئن نیلو کے ساتھ پرفارمنس دی۔ اس فلم میں اداکار سنتوش کمار ہیرو اور صبیحہ خانم ہیروئن تھیں۔ بطور ہیرو انہوں نے اداکارہ زیبا کے ساتھ فلم ہیرا اور پتھر سے شروعات کیں۔ اس فلم کی ہدایتکاری پرویز ملک' میوزک سہیل رعنا نے اور گیت نگاری سرور انور نے کی تھی۔
اس کے بعد وحید مراد نے بطور فلمساز فلم ارمان مکمل کی جس نے پاکستان میں پہلی پلاٹینیم جوبلی مکمل کی تھی۔ وحید مراد نے جن ہیروئنز کے ساتھ کام کیا ان میں زیبا' شمیم آرا' رانی' شبنم' دیبا' بابرہ شریف' نغمہ' عالیہ' سنگیتا اور دیگر شامل ہیں۔ اردو فلموں کے ساتھ وحید مراد نے پنجابی فلموں میں بھی کامیاب اداکاری کی جن میں مستانہ ماہی' عشق میرا ناں' سیو نی میرا ماھی ' اکھاں لڑیاں بدوبدی اور جوگی نمایاں ہیں۔

Sponsoring Ads / Report Abuse  



Popular Searches: English to Urdu Dictionary, Geo Kahani, Samaa News, Khabar Naak, Send Free SMS, Talk Shows, Ary Zauq, Masala TV, Nokia Mobiles, Nokia X A110, Live Cricket, Urdu Poetry, Live TV, Birthday Wishes, Romantic SMS, kse, Health TV, Inaam Ghar, Love Sms, Capital Talk, Dunya TV, Funny Videos, Urdu News, Geo News Live, Ary News, Ptv Sports Live, Funny SMS, Hum TV Live, Voice X5, Sar e Aam, Galaxy Star Trios, Mobile Software Download, Islamic Calender, Naat Videos, Samsung Mobiles, Themes Download, Nokia Lumia Icon, Hasb-e-Haal, Ary Digital, Qmobile, HTC Desire 8, islamic names girls, Live With Talat
 

Home | About HamariWeb | Contact Us | Advertising | Privacy Policy | Urdu Search | Urdu to English | English to Urdu | Islamic Names


Important Phone Numbers | City Dialing Codes | International Dialing Codes | Games | Site Map

 
 WebizMedia.com

Copyright © 2014 HamariWeb.com All Rights Reserved.