محبت کی قیمت چکائی نہیں

Poet: UA
By: UA, Lahore

محبت کی قیمت چکائی نہیں
محبت کِسی نے نبھائی نہیں

بہت شور تھا جِسکے عنوان کا
وہ کہانی کِسی نے سنائی نہیں

ہمیں دیکھنے کی تمنّا تو کی
مگر اپنی صورت دِکھائی نہیں

دامِ جنوں کے گرفتار کو
آزادی مِلے پر رِہائی نہیں

جو کھینچے ہمیں محورِ شوق سے
وہ تدبیر اب تک سجھائی نہیں

جو کہنے کو تمہید باندھی گئی
وہ ہی بات ہم نے بتائی نہیں

محبت کی قیمت چکائی نہیں
محبت کِسی نے نبھائی نہیں
 

Rate it:
08 Nov, 2019

More Love / Romantic Poetry

POPULAR POETRIES

FAMOUS POETS

About the Author: uzma ahmad
sb sy pehly insan phr Musalman and then Pakistani
broad minded, friendly, want living just a normal simple happy and calm life.
tmam dunia mein amn
.. View More
Visit 3012 Other Poetries by uzma ahmad »

Reviews & Comments

محترمہ،
بہت ہی خوبصورت غزل کہی ہے پڑھ کر دل خوش ہو گیا ،ہر شعر لاجواب ہے ۔ دو ایک شعروں میں وزن کی تھوڑی سی کمی یا زیادتی کی وجہ سے اس کا حسن نکھر نہیں رہا تھا اس لئے اپنی عادت سے مجبور ہو کر میں نے اپنی طرف سے اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کی ہے امید ہے میری اس جسارت کو آپ ہمیشہ کی طرح خوشی سے قبول کر لیں گی۔
آپ کی غزل اتنی اچھی ہے کہ میں دوبارہ اس کی تعریف کئے بغیر نہیں رہ سکتا۔
آپ جہاں بھی رہیں خوش رہیں اور اپنے اسی طرح کےخوبصورت کلام سے لوگوں میں خوشیاں بانٹتی رہیں۔
دعا گو آپ کا مخلص،
وسیم احمد مغل
وزن کی درستگی کے بعد آپ کی غزل یوں لکھی جائے گی
محبت کی قیمت چکائی نہیں
محبت کِسی نے نبھائی نہیں
بہت شور سینے میں جس کا رہا
وہی بات ہم نے سنائی نہیں
ہمیں دیکھنے کی تمنّا تو کی
مگر اپنی صورت دِکھائی نہیں
یہاں پر ترے اس گرفتار کو
یوں سب کچھ مِلا پر رِہائی نہیں
جو کھینچے ہمیں محورِ شوق سے
وہ تدبیر اب تک سجھائی نہیں
جو کہنے کو تمہید باندھی گئی
وہ ہی بات ہم نے بتائی نہیں




By: Wasim Ahmad Moghal, Lahore on Nov, 11 2019

Language:    

My Page! Account Login:

(Post your Comments Immediately)
Email
Password
Do not have MyPage! account? Create Now

Guest Login:

(Comments will be online after Moderator Review)
Name
Email
City
Language:    

My Page! Account Login:

(Post your Comments Immediately)
Email
Password
Do not have MyPage! account? Create Now

Guest Login:

(Comments will be online after Moderator Review)
Name
Email
City