Add Poetry

ہدیہ ء سلام بحضور امام عالی مقام

Poet: yawar azeem By: Misbaah mushtaq, rawalpindi

ثنائے سید ِ عالی مقام لکھتا ہوں
میں اپنے خون سے حرف ِ سلام لکھتا ہوں

وہ جن کی مہر ِ شجاعت ہے ثبت صدیوں پر
اُنھیں کے نقش کو نقش ِ دوام لکھتا ہوں

اُسی کی شان میں اُتری ہے آیت ِ تطہیر
میں جس گھرانے کا خود کو غلام لکھتا ہوں

حسین ، فاطمہ زہرا ، حسن ، علی ، احمد
پر ِ ملائکہ لے کر یہ نام لکھتا ہوں

سکوت ِ شام ِ غریباں اُنہیں پکارتا ہے
سو اِس سکوت کو طرز ِ کلام لکھتا ہوں

قیود ِ وقت نہیں اُن کے پاوں کی زنجیر
ہر ایک عصر کا اُن کو امام لکھتا ہوں

سبھی کو رشک ہے یاور مری لکھائی پر
اِس اہتمام سے مولا کا نام لکھتا ہوں

Rate it:
Views: 473
23 Nov, 2012
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets