Add Poetry

طیبہ کا جمال

Poet: Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi By: Dr.Muhammed Husain Mushahid Razvi, Malegaon

نَفَس نَفَس شہ کونین کا خیال رہے
نظر نظر میں بسا طیبہ کا جمال رہے

قدم قدم پہ مسرّت کی موج چھا جائے
تمہارے ذکر سے بے چین دل نہال رہے

نظر میں گنبد خضرا تو لب پہ ذکر و دُرود
اے کاش ! وقتِ نزع میرا ایسا حال رہے

مدینے آوں میں آقا وہیں پہ مرجاوں
ہو میری لاش مدینے کی وہ سُفال رہے

پَے بلال فزوں تر ہو آپ کی چاہت
رواں دواں شہا الفت سوئے کمال رہے

لحد میں بارگہِ شہ میں نذر کرنے کو
سجی دُرودوں کی ہاتھوں میں میرے تھال رہے

حضور! بڑھتا رہے دل میں نخلِ عشق مرے
بہار بداماں یہ الفت کی ڈال ڈال رہے

حضور! اپنی محبت میں یوں فنا کردیں
سواے آپ کے نا دوسرا خیال رہے

گنہ ، خطا مرا شیوہ ہے روز و شب لیکن
قسیٖمِ نعمتِ رب مائل نوال رہے

بنادیں مجھ کو بھی اچھا ، ہو صدقہ اچھے کا
حضور ! آپ کا بندہ یہ خوش خصال رہے

کہاں مُشاہدِؔ خستہ ، کہاں ہے نعتِ رسول
قلم ہے میرا مگر سب رضا کا مال رہے
٭

 

Rate it:
Views: 266
03 Feb, 2013
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets