Add Poetry

شہرِ آشوب کراچی۔۔۔۔ کرچی کرچی

Poet: پروفیسر ڈاکٹر سید مجیب ظفر انوار حمیدی By: پروفیسر ڈاکٹر سید مجیب ظفر انوار حمیدی , اسلام آباد

کیوں آنکھ سے بہتے ہوئے اشکوں کی لڑی ہے
خاموش ! ہم وطن کہ قیامت کی گھڑی ہے

ہوتا ہے کُچھ گُمان سا میدانِ حشر کا
ہر ایک مسلمان کو اپنی ہی پڑی ہے

مِٹ جائے میرا دیس یہ حالات بنا کر
اطراف کی ہر قوم تماشے پہ کھڑی ہے

پھر سُرخ سُرخ ہے میرے دریاؤں کا پانی
لگتا ہے کہیں خُون کی برسات پڑی ہے

اِن ظالموں کو جڑ سے مِٹادے اے میرے رَب
سب ہاتھ اُٹھاؤ کہ دعاؤں کی گھڑی ہے
 

Rate it:
Views: 420
07 Mar, 2013
More Political Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets