Add Poetry

حمد باری تعالٰی

Poet: Hassan Kayani By: Hassan Kayani, Leeds (UK)

اے خالق گائنات سب حقیقتیں تیرے لیے
میرا ایمان تیرے لیے میری نمازیں تیرے لیے
میری زندگی تیرے لیے میری موت تیرے لیے
میری ثناء تیرے لیے میری قربانیاں تیرے لیے
 پتھر کے اندر کیڑے کو رزق دینے والے
میرا یقین تیرے لیے کون ومکاں تیرے لیے
ھر طرف چرند پرند تیرے زکر میں مشغول
میں نادان انسان سب تعریفیں تیرے لیے
کائنات کی ھر چیز میں تو موجود ھے
پھول کی خوشبو میں تو سب روشنیاں تیرے لیے
تو میرا خالق و مالک رب العالمین میرے لیے
میں اک حقیرجھوٹا غلام سب سچائیاں تیرے لیے
 کوھساروں کی رفعتیں آسمانوں کی وسعتیں
میری حمد و ثناء تیرےلیے سب قدرتیں تیرےلیے
تیرا قران کتاب ھدایت تیری ایتیں نشان منزل
میری مدحتیں تیرے لیے سب عظمتیں تیرے لیے
صفاء مروی پہ دوڑیں مقام ابراھیم پہ نوافل
منا و عرفات میں قیام یہ سب عبادتیں تیرے لیے
تو جسے چاھے عزت دے تو جسے چاھے زلت دے
ساری رضائیں تیرے لیے ساری مشیتیں تیرے لیے

Rate it:
Views: 510
17 Apr, 2014
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets