Add Poetry

مد حت نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم

Poet: kashif imran By: kashif imran, Mianwali

در پہ اُن کے، جا کر تو دیکھو
لب پہ درود ، سجا کر تو دیکھو
سنور جائے گی تری زندگی
لو اُن سے ذرا ، لگا کر تو دیکھو
بخشش تری ہو جائے گی آساں
گناہوں سے خود کو ،بچا کر تو دیکھو
کیسے تم کو چھپاتے ہیں وہ
دامن میں اُن کے ، آ کر تو دیکھو
رب راضی تم پہ ہو جائے گا
نبیﷺ کو پہلے ، منا کر تو دیکھو
چاہتے ہو تم گر خدا کی محبت
دل میں حبِ نبیﷺ ، بسا کر تو دیکھو

Rate it:
Views: 813
19 May, 2016
Related Tags on Islamic Poetry
Load More Tags
More Islamic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets