Add Poetry

بہت ناراض ہو نہ تم؟

Poet: ارسلان حُسین By: Arsalan Hussain, Karachi

لاپرواہی کے دَلدل نے تمھیں خدشے میں رکھا ہے
بدلتے موسموں کی رُوپ سی جو میری طبیعت ہے
تمھیں بے چین رکھتی ہے
فکر کی دُھوپ ہمیشہ ہی تمہارے سَر پر رہتی ہے
میری ذاتِ محور کے سِوا کچھ غرض نہیں تم کو
میری قُربت کے لمحوں کی منتظر ہو نہ تم؟

بہت ناراض ہو نہ تم؟

ربط کے ضابطے میں اِک تَسلسل چاہیے تم کو
بہت زیادہ نہیں تھوڑی توجہ چاہیے تم کو
تمہیں ہے مان اگر تم کبھی ناراض ہو مجھ سے
تو محبت کے حوالوں سے تمہیں تسکین پہنچاؤں
زمانے کی روایت سے زرا ہٹ کر مناؤں

اسلئیے ناراض ہو نہ تم؟
بہت ناراض ہو نہ تم؟

حقیقت ہے کہ میں بے حد نادان ہوں لیکن
مجھے تم سے محبت ہے
احساسِ لافانی کبھی الفاظ کی صورت
کسی دل میں کوئ مُورت
کہاں تشکیل دیتی ہے؟
زُباں کوئ نہیں اسکی ، نہ کوئ رنگ ہے اسکا، نہ کوئ دھنگ ہے اسکا
بتاؤ؟
کیسے جتاؤں میں اپنی محبت کو؟

میرے عشق کی نِصبت تمہاری ذات سے وابسطہ
میرے درد کی شدت تمہارے اشک سے منصوب
نہ واقف ہی سہی میں عشق کے ہر رِمض سے لیکن
مجھے اب فکر لاحق ہے
تمھیں کھُونے کا خدشہ ہے
جو تمہارا ساتھ نہ ہو مُمکن
تو جو سانسوں کی روانی ہے
جو دھڑکن کی کہانی ہے
جو وجہءِ زندَگانی ہے
یہ سب بے معنی ہے

مگر ناراض ہو نہ تم؟
بہت ناراض ہو نہ تم؟

Rate it:
Views: 2085
13 Jul, 2016
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets