Add Poetry

عشق پر ہجر کا کیسا ہے گلستاں اک روز

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیا

عشق پر ہجر کا کیسا ہے گلستاں اک روز
مر مٹے پر نہ ملی وصل کی .ہجراں اک رو.ز

حسن کی ایک نظر حشر بپا کردے گی
جی اُٹھیں گے وہ سب گلِ خنداں اک روز

دیکھتی روز تماشا ہوں نیا میں بھی یہاں
میرا کچھ ساتھ تو دے دو نا یاراں اک روز

جس سے ملنے کو جتن لاکھ کیے تھے میں نے
مجھ سے راضی بھی نہیں اور میں نالاں اک روز
ساتھ مانگا ہے ترا، اور نہیں کچھ مطلوب
مدعا دیکھ مرا یہ مرے .یاراں اک روز

ختم ہونے کو نہیں آے ابھی میرے الم
چھیڑ بیٹھی ہوں مگر درد کا درماں اک روز

کیا مصیبت ہے، ہوا جب سے محبت کا اسیر
اب تو آزاد نہیں ہوں، پس زنداں اک روز

اُس کے اظہار سے پہلے کوئی امکان تو تھا
اب جو انکار کیا ہے تو وہ امکاں اک روز

خط ملا ہے پہ عبارت ہے شکستہ وشمہ
نام انکا ہے، اور اُس پر کوئی عنواں اک روز

Rate it:
Views: 265
15 Apr, 2018
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets