Add Poetry

میرے بابا

Poet: عماد رزاق By: Ammad Razzaq, Lahore

میری زندگی کا تمام قصہ آپ ہو بابا
میری زندگی کا دوسرا نام آپ ہو بابا

آپ سے ہے زندگی میری ٗ آپ سے جڑا ہر پل میرا
آپ ہی راہ میری ٗ میری منزل بھی آپ ہو بابا

جب بھی روتا تھا آپ ہی گلے لگاتے تھے
اپنے سکوں کے لیے مجھے سکوں دلاتے تھے
ڈر جاتا تھا میں جب تنھاٸ کے اندھیروں سے
تب آپ ہی مجھے اِن اندھیروں سے نکالتے تھے بابا

خواہش ھے میری قدموں میں آپکے سارا جہاں بچھادوں
اجازت دے میرا خدا تو تعریف میں آپکی سارا آسمان سجا دوں
ہو کر بھی کبھی ختم نہ ہو یہ رشتہ ہمارا
ایک ایک خواہش کے لیے آپکی میں خود کو جلا دوں

کون کہتا ہے میں یتيم ہوں بابا
سلطان ہوں میں میری زندگی کے سلطان آپ ہو بابا

میری زندگی میرے خوابوں کا گھر آپ سے ہے بابا
میرے جذبات ٗ میرے الفاظ ٗ میری آواز آپ ہو بابا

کون کہتا ہے بابا کہ آپ زندہ نہیں ہیں؟
میرے خوابوں کی تعبير ٗ میرے دل کی جان آپ ہو بابا

کہتے تھے آپ مجھے بابا کہ آ تجھے اپنی باہوں میں سلالوں
آج عماد کی سنو ٗ مجھے اپنے پہلو میں سلا لو۔۔

Rate it:
Views: 318
10 May, 2018
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets