Add Poetry

عید کے دن

Poet: Tasdiq Ahmed Khan By: Tasdiq Ahmed Khan , Ajmer

نہ منہ کو پھیر کے یوں آپ جائیں عید کے دن
میرے گلے سے لگیں یا لگائیں عید کے دن

اکیلے کیسے خوشی ہم منائیں عید کے دن
خدا قسم وہ بہت یاد آئیں عید کے دن

جو پچھلی سال تھا شامل ہماری خوشیوں میں
اسی حسین کی یادیں ستاءیں عید کے دن

غرض ہے کیا بھلا ہم سایہ غیر مسلم ہے
اسے بلا کے سویاں کھلائیں عید کے دن

خدا نے عرش سے بھیجا ہے تحفہ فرحت کا
نہ دل کسی بھی بشر کا د کھائیں عید کے دن

وطن میں ایکتا قائم ہو بھائی چارہ بڑھے
خدا سے مانگیے مل کر دعا ئیں عید کے دن

کہیں نہ پھوڑ لوں آنکھیں میں دیکھ کے منظر
اداس شکل نہ مجھکو د کھائیں عید کے دن

کیا جو وعدہ ملاقات کا کبھی ہم سے
اسے تو آپ خدارا نبھائیں عید کے دن

جو مدتوں سے ہے تصدیق آپ سے روٹھا
اسے گلے سے لگا کر منائیں عید کے دن

Rate it:
Views: 469
15 Jun, 2018
Related Tags on Occassional / Events Poetry
Load More Tags
More Occassional / Events Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets