Add Poetry

نہیں ہوتے ناں

Poet: A Rehman Khan By: A Rehman Khan, Sargodha

اب جو ڈوبے ہو تو ہاتھ چلانا چھوڑو
نین قلزم ہوں کنارے نہیں ہوتے ناں

یوں تو کہنے کوسبھی لوگ ہیں ہمارے اپنے
لوگ دنیا کے ہمارے نہیں ہوتے ناں

مجھ پہ مرتے ہو؟؟ ذرا زور لگا کر بولو
اس مروت سے گزارے نہیں ہوتے ناں

جو بھی دنیا کے رواجوں سے الجھ پڑتا ہے
دوست اس کے تو سہارے نہیں ہوتے ناں

میں نے سوچا ہے اب جان بھی گروی رکھ دوں
عشق دھندے میں خسارے نہیں ہوتے ناں

Rate it:
Views: 607
07 Sep, 2018
Related Tags on Urdu Ghazals Poetry
Load More Tags
More Urdu Ghazals Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets