Add Poetry

باشعور بیٹی

Poet: محمد اطہر طاہر By: Athar Tahir, Haroonabad

میں دورِ جہالت کی
وہ چڑیا نہیں ہوں کہ
کہیں بھی کوئی بھی مجھ کو
یونہی قربان کر ڈالے
میں بیٹی محمدؐ کی
محافظ اپنی عصمت کی
میں جان دینا بھی جانتی ہوں
میں جان لینا بھی جانتی ہوں
اگر تو ابنِ آدم ہے
تو میں بنتِ محمد ہوں
اگر تو حاکم ہے مجھ پر
تو میں بھی تم پر رحمت ہوں
جہاں دینِ محمدؐ نے
مجھ پر گرہیں لگائی ہیں
وہاں باعزت جینے کو
مجھے سو حق بھی بخشے ہیں

Rate it:
Views: 510
27 Jan, 2019
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets