Add Poetry

آئینہ ء دل

Poet: محمدصدیق پرہار By: Muhammad Siddique Prihar, Layyah

دل میں جس کے عشق شاہ ابرارہوتاہے
دل وجاں سے وہ نبی پہ نثارہوتاہے

یہ دنیاتوکیاہے جنت بھی اس کی
جوبھی سرورکونین کاوفادارہوتاہے

بنادیتے ہیں نگاہ کرم سے اس کوشفاف
آئینہ ء دل جس کابھی داغ دارہوتاہے

سانپ چاہے ڈستارہے ہٹاتے نہیں غارسے پاؤں
گودمیں ابوبکرکی جب نبی مختیارہوتاہے

کرتی ہے فیصلہ اس منافق کافاروق کی تلوار
محبوب کافیصلہ ماننے سے جسے انکارہوتاہے

کرتے نہیں سرورعالم کے بغیرکعبہ کاطواف
عثمان کے لیے ماحول چاہے سازگارہوتاہے

سوجاتے ہیں بسترنبوت پراطمینان سے علی
دشمن چاہے لیے ہوئے درپہ تلوارہوتاہے

اپنے ہرقول وفعل سے اصحاب نے یہ بتایا
وفااس کوکہتے ہیں یہ ایثارہوتاہے

پہنچے رحمت دوجہاں ابوایوب انصاری کے گھر
سب بولے زہے نصیب جومیزبان سرکارہوتاہے

ہوجاتاہے صحت یاب نگاہ طبیب سے وہ
چاہے کوئی بھی کتناہی بیمارہوتاہے

محبت ہے حبیب کبریاء سے حقیقت میں صدیقؔ جسے
حسن اخلاق سے مزیّن اس کاکردارہوتاہے

Rate it:
Views: 500
11 Feb, 2019
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets