Add Poetry

اُردو

Poet: اخلاق احمد خان By: Akhlaq Ahmed Khan, Karachi

بولے پورا ، پاکستان اُردو
انجان پھر بھی ، زُبان اُردو

جَگ سارا سمجھے بولے
ہے اتنی ، آسان اُردو

بنی پہچانِ اہلِ ایمان اُردو
رکھتی ہے ربطِ ، قرآن اُردو

مَال مَتاع کیا شۓ تجھ پر
قُربان جی و جان اُردو

سبھی قوموں کے مابین
بنتی ہے ، ترجمان اُردو

ہر زُباں ہے اثاثہ اپنا
اِن اثاثوں کی ، نگران اُردو

پوچھا اپنی زباں کیا ہو
ہوا قاٸد کا ، فرمان اُردو

پستی کے اس عالَم میں
بُلندی کا ، اِمکان اُردو

طَوقِ فرنگ اتار کے پھینک
پڑھ لگا کے ، دھیان اُردو

کٸ دِلوں کے سَنگ مَدفُون ہوا
ہے وہ دیرینہ ، اَرمان اُردو

نافذ العمل یہ کیونکر ہو کہ اب
رہی نہ مرے لشکر کی، زُبان اُردو

Rate it:
Views: 413
19 Jun, 2020
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets